جمعرات‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2026 

ایک سال کے دوران 238 ارب سے زائد بجلی یونٹ چوری، سب سے زیادہ بجلی چوری کس علاقے میں ہوتی ہے؟ تفصیلات جاری

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(آئی این پی ) وزارت پانی و بجلی کے پاور ڈویژن نے کہا ہے کہ ایک سال کے دوران 238 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز ہو رہے ہیں،سب سے زیادہ بجلی چوری اور لائن لاسز پیسکو میں 36.4 فیصد، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی 34.8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ حیدر آباد الیکٹرک پاور کمپنی 27.2 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزارت پانی و بجلی کے پاور ڈویژن نے ایک سال میں بجلی چوری اور لائن لاسز سے متعلق اعداد و شمار جاری کردیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق ایک سال کے دوران 238 ارب 97 کروڑ 90 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سب سے زیادہ بجلی چوری اور لائن لاسز پیسکو میں 36.4 فیصد، سکھر الیکٹرک پاور کمپنی 34.8 فیصد کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ حیدر آباد الیکٹرک پاور کمپنی 27.2 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔پیسکو کے 5 ارب 3 کروڑ 20 لاکھ یونٹ چوری اور لائن لاسز، سیپکو کے ایک ارب 58 کروڑ 20 لاکھ یونٹس کے لاسز اور چوری جبکہ حیسکو کے ایک ارب 50 کروڑ 30 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ کیسکو میں ارب 30 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ہورہے ہیں۔سب سے کم بجلی چوری اور لائن لاسز دارالحکومت اسلام آباد پاور کمپنی میں رپورٹ ہوئے۔ آئیسکو کے لائن لاسز 7.4 فیصد رہے۔ آئیسکو میں 85 کروڑ 10 لاکھ یونٹس کی چوری اور لائن لاسز ریکارڈ ہوا۔رپورٹ کے مطابق کم بجلی چوری اور لائن لاسز میں فیسکو دوسرے نمبر پر رہا جہاں بجلی چوری اور لائن لاسز کی شرح 8.7 فیصد رہی۔ فیسکو میں ایک ارب 23 کروڑ 60 لاکھ یونٹس کی بجلی چوری اور لائن لاسز جبکہ گیپکو تیسرے اور لیسکو چوتھے نمبر پر رہی ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانچ سو ڈالر


وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…