منگل‬‮ ، 10 مارچ‬‮ 2026 

چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں سے ملاقات، بڑی پیشکش کردی

datetime 15  اکتوبر‬‮  2018 |

اسلام آباد(این این آئی) چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد نے پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنماؤں سے گزشتہ روزاسلام آباد میں ملاقات کی اور پاکستان اور چین کے درمیان پارلیمانی، سیاسی اور عوامی سطح پر رابطوں کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ چین کی کمیونسٹ پارٹی کے وفد کی قیادت سونگ تاکررہے تھے جبکہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ارکان پارلیمان احسن اقبال، بیگم نزہت صادق، مرتضی جاوید عباسی اور مریم اورنگزیب اجلاس میں شرکت کی۔

اس موقع پر پاکستان میں چین کے سفیریاجنگ بھی موجود تھے۔احسن اقبال نے کہاکہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے بلند، سمندر سے گہری اور شہد سے میٹھی ہے۔ ستاروں سے بلند یہ دوستی اب آئرن برادرز کے مضبوط رشتے میں تبدیل ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہاکہ سی پیک نہ صرف دونوں ممالک بلکہ خطے کی تقدیر بدلنے کا عظیم منصوبہ ہے جو محمدنوازشریف کی وزارت عظمی میں تعبیر کے مراحل طے کرتے ہوئے آج دونوں ممالک کی بے مثال دوستی کی روشن مثال بن چکا ہے۔ سی پیک کے نتیجے میں پاکستان میں توانائی کے بحران کے خاتمے میں بڑی مدد ملی اور گیارہ ہزار سے زائد میگاواٹ ریکارڈ بجلی کی پیدوار کا ہدف ممکن ہوا۔ احسن اقبال نے کہاکہ چین اور پاکستان دونوں بااعتماد رشتے میں منسلک ہیں جس کا اندازہ اس امر سے لگایا جاسکتا ہے کہ دونوں ایک دوسرے کے اقدامات کو اعتماد کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ایک دوسرے کے لئے ہمیشہ درست خیال کرتے ہیں۔مسلم لیگ(ن) کے رہنماں نے چینی وفد کو یقین دلایا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی قیادت میں حزب اختلاف میں رہتے ہوئے دیگر جماعتوں کے ساتھ مل کر سی پیک اور پاک چین دوستی کے مقصد کو اسی جذبے، وابستگی اور توجہ کے ساتھ آگے بڑھائیں گے جس کامظاہرہ ہم نے اپنے دور اقتدار میں کیاتھا کیونکہ یہ منصوبہ پاکستان اور اس کے عوام کے روشن مستقبل کے لئے کلیدی اہمیت رکھتا ہے ۔ چینی وفد کے سربراہ سونگ تانے مسلم لیگ نکی قیادت کے لئے خیرسگالی کے جذبات کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ

نوازشریف کے دور حکومت میں سی پیک پر جس تیزی ، توجہ اور جذبے سے عمل درآمد ہوا وہ قابل تحسین اور قابل اطمنان تھا۔ چین اس جذبے کی قدر کرتا ہے۔ انہوں نے مسلم لیگ (ن) کے وفد کو چین کے دورے کی دعوت دی اور کہاکہ پارلیمانی اور سیاسی سطح پر رابطوں سے دونوں ممالک کی دوستی میں مزید قربت پیدا ہوگی اور باہمی تعاون کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ اجلاس میں پاکستان اور چین کے درمیان ثقافت، علم وادب اور فنون لطیفہ کے شعبہ جات میں باہمی تبادلوں کے حوالے سے بھی اتفاق کیاگیا تاکہ عوام کی سطح پر دوطرفہ روابط میں مزید قربت لائی جاسکے۔ ملاقات میں طے پایا کہ دونوں جماعتوں کی سطح پر بھی روابط کو بڑھایاجائے گا اور نوجوانوں کے وفود کے تبادلوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی اور ایسے امکانات پر کام کیاجائے گا جس سے پاکستانی نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے مواقع میسر آئیں۔اجلاس میں کمیونسٹ پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے مابین مختلف فورمز پر امکانات کو وسعت دینے کے لئے مختلف تجاویز کے تبادلے پر بھی اتفاق کیاگیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…