اتوار‬‮ ، 16 جون‬‮ 2024 

دبئی ٹیسٹ کے آخری روزسرفرازاحمد نے میری کس ہدایت پر عمل نہیں کیا،مکی آرتھرکا حیرت انگیز انکشاف

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فتح سے محرومی پر مایوسی ان کی مضبوطی کی عکاس ہے اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس نتیجے کو ناکامی کے مترادف سمجھا گیا ہے اور پلیئرز خود کو بطور دوسری بہتر ٹیم نہیں دیکھنا چاہتے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف فائٹ بیک کے بعد کینگروز خطرناک روپ دھار گئے ہیں لیکن پاکستانی ٹیم بھی اتنی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے کہ بھرپور انداز سے جواب دے سکے۔ فتح کی لائن عبور نہ کرنے پر مایوس مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ انہوں نے دس میں سے نو میچز پانچویں روز کی وکٹ پر جیتے لیکن غیر معمولی بیٹنگ کرنے والے عثمان خواجہ اور کپتان ٹم پین کھیل کو نکال کر لے گئے۔ان کا کہنا تھا کہ سرفراز احمد کو پانچویں روز محمد عباس اور یاسر شاہ کے ساتھ اٹیک کرنے کی ہدایت کی تھی لیکن سینئر پلیئرز کی مشاورت سے انہوں نے وہاب ریاض پر بھروسہ کیا کیونکہ ان کا خیال تھا کہ وہاب ریاض کی ریورس سوئنگ کارآمد ثابت ہو گی لیکن ان کا بدستور یہی خیال ہے کہ یاسر شاہ اور چوتھے روز تین وکٹیں لینے والے محمد عباس کو شروع سے ہی استعمال کرنا چاہئے تھا۔  قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی فتح سے محرومی پر مایوسی ان کی مضبوطی کی عکاس ہے اور انہیں یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ اس نتیجے کو ناکامی کے مترادف سمجھا گیا ہے اور پلیئرز خود کو بطور دوسری بہتر ٹیم نہیں دیکھنا چاہتے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلاف فائٹ بیک کے بعد کینگروز خطرناک روپ دھار گئے ہیں لیکن پاکستانی ٹیم بھی اتنی اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے کہ بھرپور انداز سے جواب دے سکے۔

موضوعات:



کالم



صدقہ‘ عاجزی اور رحم


عطاء اللہ شاہ بخاریؒ برصغیر پاک و ہند کے نامور…

شرطوں کی نذر ہوتے بچے

شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…