کمپالا(انٹرنیشنل ڈیسک)مشرقی افریقی ملک یوگنڈا کے مشرق میں شدید بارشوں اور مٹی کے تودے گرنے کی وجہ سے کم از کم اکتیس افراد ہلاک ہو گئے۔ اس علاقے میں 2010 اور 2012 میں بھی اسی طرح کے واقعات میں تقریبا ایک سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت مٹی کے تودے گرنے سے تین دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے
مطابق ہفتہ کو حکام نے بتایاکہ امدادی ٹیمیں متاثرہ علاقے میں پہنچ گئی ہیں اور جانی و مالی نقصان کا جائزہ لے رہی ہیں۔ امدادی تنظیم ریڈکراس نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ اس علاقے میں 2010 اور 2012 میں بھی اسی طرح کے واقعات میں تقریبا ایک سو افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت مٹی کے تودے گرنے سے تین دیہات مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔