جمعرات‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2025 

تھائی لینڈ نے پناہ کے خواہشمند 70 پاکستانیوں کو غیرقانونی طور پر رہائش اختیار کرنے کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے بڑی سزا سنادی

datetime 13  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بنکاک(آئی این پی)تھائی لینڈنے پناہ کے خواہشمند 70 پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا، تھائیعدالت نے پاکستانیوں کو2 ماہ قید کی سزا دینے کا بھی حکم دیا ہے،اکثر پاکستانیوں کا تعلق عیسائی اور احمدی برادری سے ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ نے اپنے ملک میں پناہ کے خواہشمند 70 پاکستانیوں پر غیرقانونی طور پر رہائش اختیار کرنے کی فرد جرم عائد کرتے ہوئے ملک بدر کرنے کے احکامات جاری کر دیے۔

تلنگ چین کی صوبائی عدالت میں زیر سماعت مقدمے میں ان تمام افراد پر الزام تھا کہ انہوں نے ویزے کی مدت کی ختم ہونے کے بعد بھی تھائی لینڈ میں قیام کیا اور غیرقانونی طور پر ملک میں داخل ہوئے۔عدالت نے ان پاکستانیوں پر جرمانہ عائد کرتے ہوئے 2 ماہ قید کی سزا دینے کا بھی حکم دیا۔تھائی لینڈ میں پناہ کے خواہشمند ان 70 افراد کے ہمراہ 11 بچے بھی ہیں جنہیں حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ایک پولیس افسر نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ان تمام افراد کو ملک بدر نہ کیے جانے تک حراستی مرکز میں رکھا جائے گا۔ان افراد میں سے ایک کا نام ایمینوئل شان ہے جنہوں نے بتایا کہ ان 70افراد میں سے اکثر کا تعلق پاکستان کی عیسائی اور احمدی برادری سے ہے اور پاکستان میں ان دونوں برادریوں کے افراد کی جانوں کو مبینہ طور پر شدید خطرات لاحق ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں ایک عیسائی ہوں، پاکستان میں ہم محفوظ نہیں اور میری اور میرے اہل خانہ کی جان کو شدید خطرات لاحق ہیں۔پولیس کا کہنا تھا کہ ان میں سے 52افراد کو منگل کو گرفتار کیا گیا کیونکہ ہمیں پتہ چلا تھا کہ انہوں نے ایک گروپ قائم کیا ہوا ہے جو تھائی لینڈ میں پناہ کے خواہشمند افراد کی اسمگلنگ کرتے ہیں اور ان کا مقصد تھائی لینڈ سے دنیا کے دیگر ملکوں تک رسائی ہے۔ تھائی لینڈنے پناہ کے خواہشمند 70 پاکستانیوں کو ملک بدر کرنے کا حکم دے دیا، تھائیعدالت نے پاکستانیوں کو2 ماہ قید کی سزا دینے کا بھی حکم دیا ہے،اکثر پاکستانیوں کا تعلق عیسائی اور احمدی برادری سے ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حقیقتیں(دوسرا حصہ)


کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…