پیر‬‮ ، 26 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترکی نے امریکی دباؤ کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،سفارتی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بننے والے امریکی پادری اینڈریو برنسن کے بارے میں حیرت انگیزفیصلہ

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ (این این آئی)ترکی نے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بننے والے امریکی پادری اینڈریو برنسن کو رہا کر دیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابقرک نے 2016 میں ہونے والی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد دہشت گردی کے الزام میں امریکی پادری کو گرفتار کیا تھا۔ترک عدالت نے انہیں 3 سال 15 دن نظر بندی کی سزا سنائی تھی اور وہ جولائی سے گھر میں نظر بند تھے۔

عرب ٹی وی کے مطابق ترکی کی عدالت نے سزا کی مدت پوری ہونے اور ان کے اچھے رویے کے باعث امریکی پادری اینڈریو برنسن کو رہا کرنے کا حکم سناتے ہوئے ان پر عائد نظر بندی اور سفری پابندی بھی ختم کر دی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق رہائی کا پروانہ ملتے ہی پادری اینڈریو برنسن امریکہ کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔دوسری جانب امریکی میڈیا نے پادری اینڈریو برنسن کی رہائی کو ایک خفیہ ڈیل قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اپنے ٹوئٹ میں پادری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔خیال رہے کہ امریکی پادری اینڈریو برنسن کی گرفتاری اور انہیں دی جانے والی اس سزا کے معاملے پر واشنگٹن اور انقرہ کے درمیان تعلقات میں کشیدگی پیدا ہو گئی تھی۔امریکا کی جانب سے ترکی کو پادری کی رہائی کے لیے ڈیڈ لائن دی گئی تھی تاہم ترکی کی جانب سے اینڈریو برنسن کو رہا نہ کیے جانے کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ترکی پر معاشی پابندیاں عائد کر دی تھیں۔امریکا کی جانب سے معاشی پابندیوں کے باعث ترک لیرا کی قدر میں شدید گراوٹ دیکھنے میں آئی تھی۔امریکا کی جانب سے معاشی پابندیوں پر ترک صدر رجب طیب اردوان نے بھی شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے واشنگٹن کے رویے کو جنگلی بھیڑیے جیسا قرار دیا تھا۔ ترکی نے سفارتی تعلقات میں کشیدگی کا باعث بننے والے امریکی پادری اینڈریو برنسن کو رہا کر دیا۔ ترک عدالت نے انہیں 3 سال 15 دن نظر بندی کی سزا سنائی تھی اور وہ جولائی سے گھر میں نظر بند تھے۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…