واشنگٹن (این این آئی) امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین کے قرضوں کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا، پاکستان کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں قرضے کی درخواست کا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہا ہے جن میں پاکستان پر قرضوں کی موجودہ پوزیشن بھی شامل ہے۔
انہوں نے کہا کہ امریکی سیکرٹری خارجہ مائیک پومپیو چند ماہ قبل اس حوالے سے اپنا موقف دے چکے ہیں ٗامریکا کے مطابق پاکستان کی مالی مشکلات کا سبب چینی قرض ہے جسے وہاں کی حکومت نے اتارنا آسان سمجھا تھا لیکن اب وہ اس میں پھنس گئے ہیں۔افغانستان میں امن عمل کے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے پاکستان اور افغانستان کے حالیہ دورے سے متعلق ہیدر نورٹ نے کہا کہ زلمے خلیل زاد، افغانستان میں مفاہمت کی راہ تلاش کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ زلمے خلیل زاد کے حالیہ دوروں کا مقصد مختلف ممالک کی قیادت سے افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کرنا ہے، امریکا چاہتا ہے کہ اس کی حمایت کے ساتھ افغانستان کی قیادت اس عمل کو آگے بڑھائے اور اسی سلسلے میں زلمے خلیل زاد نے افغان صدر، چیف ایگزیکٹو اور سیاسی گروپوں سے ملاقاتیں کیں۔ امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو چین کے قرضوں کے باعث معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ہیدر نورٹ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا، پاکستان کی انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) میں قرضے کی درخواست کا تمام زاویوں سے جائزہ لے رہا ہے جن میں پاکستان پر قرضوں کی موجودہ پوزیشن بھی شامل ہے۔ افغانستان میں امن عمل کے امریکی نمائندے زلمے خلیل زاد کے پاکستان اور افغانستان کے حالیہ دورے سے متعلق ہیدر نورٹ نے کہا کہ زلمے خلیل زاد، افغانستان میں مفاہمت کی راہ تلاش کرنے کے لیے انتھک محنت کر رہے ہیں۔