جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

آسٹریلیاکیخلاف ٹیسٹ میچ میں زخمی امام الحق کی انگلی کا آپریشن آج ہوگا

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(اسپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میچ کے دوران زخمی ہونے والے اوپنر امام الحق کی انگلی کا آپریشن (آج)ہفتہ کو ہوگا۔پاکستان ٹیم انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ دبئی کے اسپتال میں امام الحق کی انگلی کے آپریشن کے تمام انتظامات مکمل ہیں اور آپریشن کے موقع پر پاکستان ٹیم اور پاکستان اے کے ڈاکٹرز بھی موجود ہوں گے۔اوپنر امام الحق کا زخمی ہونا قومی بیٹنگ لائن

کے لیے بڑا دھچکا ہے، توقع ہے کہ انہیں فٹ ہونے میں چار سے چھ ہفتے لگیں گے۔بائیں ہاتھ کے اوپنر آسٹریلیا کے خلاف آخری ٹیسٹ اور تینوں ٹی ٹوئنٹی میچوں سے باہر ہوچکے ہیں جبکہ نیوزی لینڈ کے خلاف محدود اوورز کی سیریز میں بھی امام کی شرکت مشکوک ہے۔یاد رہے کہ آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے آخری دن فیلڈنگ کرتے ہوئے امام الحق زخمی ہوگئے تھے جس کے بعد معائنے کے لئے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں فوری آپریشن کرانے کا مشورہ دیا تھا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے امام الحق کی انجری سے متعلق بتایا گیا کہ اوپنر کھلاڑی کے الٹے ہاتھ کی پانچویں انگلی میں فریکچر ہوا اور وہ آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شرکت نہیں کر سکیں گے۔امام الحق نے پہلے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی جانب سے عمدہ بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں محمد حفیظ کے ہمراہ 205 رنز کی شراکت قائم کرنے کے ساتھ ساتھ 76رنز بنائے اور دوسری اننگز میں 48 رنز کے ساتھ پاکستان کے سب سے کامیاب بیٹسمین رہے تھے۔پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 16 اکتوبر سے ابوظہبی میں کھیلا جائے گا۔امام الحق کی غیرموجودگی میں اظہر علی سے اوپننگ کرا کر لیگ اسپنر شاداب خان کو فائنل الیون کا حصہ بنائے جانے کا امکان ہے لیکن اس بات کا دار و مدار شاداب کی گروئن انجری سے صحتیابی پر ہے۔کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ شاداب کو کھلانے کا انحصار شیخ زائد اسٹیڈیم کی پچ پر ہے جبکہ فخر زمان بھی اوپننگ کرسکتے ہیں جب کہ شعیب اختر نے فخر زمان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ آئی سی سی چیمپنز ٹرافی کی اننگز بھول کر آگے بڑھیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…