انقرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)ترک صدر کے دفتر نے لاپتا سعودی شہری اور صحافی جمال خاشقجی کے کیس کی تحقیقات کے لیے سعودی عرب اور ترکی کی ایک مشترکہ ٹیم تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔ترکی کی سرکاری خبررساں ایجنسی نے صدر رجب طیب ایردوآن کے ترجمان ابراہیم کالین کے حوالے سے اطلاع دی کہ انقرہ نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایک مشترکہ ورکنگ گروپ تشکیل دینے کی غرض سے سعودی عرب کی تجویز قبول کر لی ہے۔ یہ مشترکہ ٹیم اب اس معاملے کی چھان بین کرے گی۔