ہفتہ‬‮ ، 16 اگست‬‮ 2025 

حکومت ہر شخص کو شک کی نگاہ سے دیکھنے ،شکنجہ کسنے کی پالیسی کو ترک کر کے اپنا اعتماد بحال کرے : ٹیکس ماہرین

datetime 12  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی )آڈٹ کے نام پر ہراساں کرے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے ،42 لاکھ این ٹی این ہولڈرز میں سے 35لاکھ صرف خوف کی وجہ سے ریٹرنزجمع نہیں کرواتے ،وزیر اعظم عمران خان اعلان کریں کہ نان فائلرز صرف 57ہزار کا چالان جمع کروا کر ریٹرنز دیں جس پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی ،صرف اس اقدام سے چند دنوں میں 35 ارب روپے اکٹھے ہونے کے ساتھ

گوشواروں کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کرجائے گی ۔ ان خیالات کا اظہار صدر لاہور ٹیکس بار منعم سلطان ،سینئر نائب صدر پاکستان ٹیکس بار زاہد عتیق ، وائس چیئرمین لاہور ٹیکس بار اکیڈمی سید حسن علی قادری ، ایگزیکٹو ممبر لاہور ٹیکس بار زوہیب الرحمن زبیری ،سابق صدر لاہور ٹیکس بار قاری حبیب الرحمن زبیری سمیت دیگر نے ’’ ملک کی معاشی صورتحال اور حکومتی پالیسیاں‘‘کے موضوع پر منعقدہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔مقررین نے کہا کہ حکومت سب سے پہلے ہر شخص کو شک کی نگاہ سے دیکھنے اور شکنجہ کسنے کی پالیسی کو ترک کر کے اپنا اعتماد بحال کرے ۔ وزیر اعظم ٹیکس دینے کی صلاحیت رکھنے والوں سے مخاطب ہوں اور انہیں اعتماد دیں اور انہیں قانونی دائرے میں آنے کیلئے محفوظ راستہ فراہم کیا جائے ۔نان فائلرز کے لئے اعلان کیا جائے کہ وہ صرف 57ہزار کا چالان جمع کروا کر ریٹرنز دیں جس پر ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہو گی ،صرف اس اقدام سے چند دنوں میں 35 ارب روپے اکٹھے ہونے کے ساتھ گوشواروں کی تعداد پچاس لاکھ سے تجاوز کرجائے گی ۔کاروباری شخصیات کیلئے ایک لاکھ روپے کے چالان کے عوض انہیں قانون کارروائی نہ کر نے کی یقین دہانی کر ادی جائے تو حکومت کی سوچ سے بھی زیادہ ریو نیو اکٹھا کیا جاسکتا ہے ۔ 2008 کے سروے کے مطابق جو لوگ ٹیکس نیٹ میں نہیں آئے ان پر فکس ٹیکس عائد کیا جائے اور ان کے لئے ’’خوشحال پاکستان ‘‘ کے سلوگن کا ٹکٹ جاری کیا جائے اور یہ افراد ٹیکس نیٹ میں ریٹرنزجمع کر واکر ہر طرح کے خوف سے نکل جائیں ۔ 2008 سروے رپورٹ کے مطابق 30 لاکھ لوگ ٹیکس نیٹ میں آسکتے ہیں اور اس تعدادمیں اب کئی گنا اضافہ ہو چکا ہے ۔چھوٹے تاجر وں کو صرف 20ہزار کا چالان جمع کروا کر ٹیکس نیٹ میں آنے کا محفوظ راستہ فراہم کیا جائے ۔ مقررین نے کہا کہ ان اقدامات کے باوجود اگر کوئی شخص ٹیکس نیٹ میں نہیں آتا تو اس کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



شیلا کے ساتھ دو گھنٹے


شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…