ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

فلسطینی نژاد امریکی طالبہ ایک ہفتے سے اسرائیلی ہوائی اڈے پر بند

datetime 11  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تل ابیب(انٹرنیشنل ڈیسک)قابض اسرائیلی حکام نے ایک فلسطینی نژاد امریکی طالبہ کو بن گوریون ہوائی اڈے پر ایک ہفتے سے روک رکھا ہے۔ اسے اسرائیل میں داخل ہونے کی اجازت دینے یا نہ دینے کے بارے میں فیصلہ عدالت پر چھوڑا گیا ہے۔ اسرائیل کی مرکزی عدالت لارا قاسم کے بارے میں

عن قریب فیصلہ صادر کرے گی۔عرب ٹی وی کے مطابق لارا قاسم کو اس لیے اسرائیلی حکومت انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے کہ وہ امریکا میں اسرائیل کے بائیکاٹ کے لیے جاری عالمی تحریک بی ڈی ایس کی سرگرمیوں میں شامل رہی ہے مگر انسانی حقوق کے گروپ اسرائیل کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیکر مسترد کرچکے ہیں۔اسرائیل کی ایمی گریشن اتھارٹی کی ترجمان سابین حداد نے بتایا کہ لارا قاسم کو بن گوریون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایمی گریشن مرکز میں رکھا گیا ہے۔ وہ گرفتار نہیں بلکہ اسے ہرقسم کی سہولت دی جا رہی ہے۔ وہ جب چاہے امریکا واپس جا سکتی ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2017ء کو اسرائیل نے ایک قانونن منظور کیا تھا جس میں قرار دیا گیا تھا کہ عالمی سطح پر اسرائیل کے بائیکاٹ کی حمایت کرنے والوں کو اسرائیل میں داخل ہونے، سرمایہ کاری کرنے یا کسی بھی دوسرے مقصد کے لیے آنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ عالمی سطح پر جاری تحریک “بی ڈی ایس” اسرائیل پر جامع ہاپندیاں بالخصوص اقتصادی، ثقافتی تعلیمی اور سیاسی پابندیاں عاید کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…