اسلام آباد(آن لائن) ایف اے ٹی ایف نے منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے حکومتی اقدامات پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان سے منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے ڈیڈ لائنز مانگ لیں ہیں تفصیلات کے مطابق منی لانڈنگ اور دہشت گردوں کی مالی امداد روکنے کے حوالے سے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس اور پاکستان کے درمیان مذاکرات جاری ہیں پاکستان نے ایف اے ٹی ایف کو غیر منافع بخش اداروں کی مانیٹرنگ کے لیے کیے گئے اقدامات ایف اے ٹی ایف کو بروکریج ہاوسز کی رجسٹریشن پر بریف کیا گیا
ذرائع کا کہنا ہے وفد کو کمپنیز ایکٹ کے تحت منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے کیے گئے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی ہے جبکہ ایف اے ٹی ایف کی سفارشات پر عمل درآمد کی رپورٹ پیش کی گئی لیکن ایف اے ٹی ایف نے پاکستانی اقدامات کو ناکافی قرار دیتے ہو ئے مزید اقدامات کرنے پر زور دیا ہے پاکستانی حکام نے ایف اے ٹی ایف وفد کو بتایا گیا کہ غیر منافع اداروں کو ریگو لیٹ کرنے کے لیے قانون سازی کی گئی ہیغیر منافع بخش اداروں کے لیے قوانین کو سخت کیا جا رہا ہیفنڈنگ کرنے والے افراد کا ڈیٹا ریکارڈ کیا جا رہا ہیایف بی آر, ایف آئی اور ایس ای سی ان اداروں کی مانیٹرنگ کررہے ہیں غیر منافع بخش اداروں کے ذریعے دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکنے کے اقدامات کیے گئے ہیں غیر منافع بخش اداروں کی آڑ میں منی لانڈرنگ کی روک تھام کی جا رہی ہے پاکستان نے ایف اے ٹی ایف وفد کو منی لانڈرنگ قوانین میں مجوزہ ترامیم سے آگاہ کیا پاکستانی وفد نے موقف اختیار کیا کہ حکام کق کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث افراد کی سزائیں بڑھائی جائینگی مجوزہ ترامیم کی منظوری کے بعد پاکستان دوسرے ممالک کو درکار معلومات فراہم کریگا ایشیاء4 پیسیفک گروپ نے اگست میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ایشیاء4 پیسیفک گروپ نے اینٹی منی لانڈنرنگ ریگولیشنز میں خامیوں کی نشاندہی کی تھی جس کے بعد ایف اے ٹی ایف کی سفارشات کی روشنی میں حکومت نے اقدامات کیے ہیں پاکستانی وفد نے ایف اے ٹی ایف کو یقین دلوایا کہ ریگولیشنز میں ترامیم کے ذریعے مالی امور سے متعلق خامیاں دور کی گئی ہیں۔