اسلا م آباد ( آن لائن ) ایران پر عالمی اقتصادی پابندیاں لگنے کی صورت میں سعودی عرب نے بھارت کو تیل دینے کی پیش کش کردی ۔ بھارت نے سعودی عرب کی جانب اس آفر کو خوش آمدید کہتے ہوئے شکریہ ادا کیا ہے۔اہم سفارتی ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ سے ایران پر اقتصادی پابندیوں کے بعد سعودی عرب بھارت کو لاکھوں بیرل ماہانہ تیل فراہم کرے گا۔ اس سلسلے میں پاکستان میں قائم سعودی سفارت خانے کے ساتھ متعدد بار رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی ۔ پاکستان کے دوست ملک چین کے بعد ہمسایہ ملک
بھارت ایرانی تیل کا سب سے بڑا خریدار ہے اور ایران پر امریکی پابندیوں کی صورت میں مشکلات کا سامنا ہوگا ۔ بھارت میں تیل کی کمی کو پورا کرنے کیلئے سعودی عرب نے بھارت کو ماہانہ لاکھوں بیرل تیل کی سپلائی دینے کی حامی بھر لی ہے۔بھارت میں تیل کی بڑی کمپنیو ں نے ایران کے ساتھ لاکھوں ملین بیرل تیل کے معاہدے کررکھے ہیں جس کی وجہ سے ان میں تشویش پائی جاتی ہے۔ واضع رہے کہ امریکہ نے 4نومبر سے بین الاقوامی سطح پر اقتصادی پابندیاں لگانے کا اعلان کررکھا ہے۔