جمعہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2025 

آخری بیلٹ پیپر 10 مئی کو چھپ گئے تھے ، 11مئی تک کام کرنے کی بات درست نہیں ,ایم ڈی پرنٹنگ کارپوریشن

datetime 15  مئی‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ایم ڈی پرنٹنگ کارپویشن موسیٰ رضا آفندی نے مبینہ دھاندلی کے کمیشن کو بتایاہے کہ آخری بیلٹ پیپر 10 مئی کو چھپ گئے تھے ، 11مئی تک کام کرنے کی بات درست نہیں ۔ جمعہ کو مبینہ انتخابی دھاندلی کے جوڈیشل کمیشن کی کارروائی چیف جسٹس ناصر الملک کی سربراہی میں ہوئی ۔ الیکشن 2013 کے وقت پرنٹنگ کارپویشن آف پاکستان کے منیجنگ ڈائریکٹر موسی رضا نے بتایا کہ انتخابی مواد کی چھپائی کےلئے 18 اپریل کو تحریری درخواست دی گئی، پریس کے اندر اور باہر فوج موجود تھی ، اردو بازار سے مزدور بلوانے کے سوال پر موسی رضا نے قبول کیا کہ 60 سے 70لوگ منگوائے گئے البتہ یہ بات درست نہیں 100 لوگ 11 مئی کی شام تک کام کرتے رہے ۔ تحریک انصاف کے وکیل حفیظ پیرزادہ نے استفسار کیا کہ یہ سمجھ نہیں آتا کہ 24 بندوں میں پپو کون تھا۔ اس پر ججز نے انہیں یہ سوال کرنے سے روک دیا۔ ایم ڈی موسی ٰ رضا نے بتایا کہ امیدواروں کی حتمی فہرست تاخیر سے ملنے کی وجہ سے چھائی کا کام دیر سے شروع ہوااور 12 حلقوں کے بیلٹ پیپر دوبارہ چھاپنا پڑے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…