جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

ظالم حکمران باز نہ آئے تو انہیں اکھاڑ پھینکیں گے،ضمنی الیکشن میں ہر طرف شیر ہو گا ،جھوٹا آدمی روز جھوٹ بولتاہے کیونکہ وزیر اعظم جھوٹا ہے‘ سعد رفیق نے سنگین الزامات عائد کردیئے

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اورسابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ اگر ظالم حکمران باز نہ آئے تو انہیں اکھاڑ پھینکیں گے، چودہ اکتوبر کے ضمنی الیکشن میں ہر طرف شیر ہو گا جب بھی عوام شیر کو ووٹ دیتے ہیں ملک اور

صوبے میں ترقی اور خوشحالی آتی ہے ‘میں نے حلقے میں آٹھ ہزار لوگوں کو بھرتی کروایا پورے پانچ سال میں پاکستان سے پانچ ہزار لوگوں کو نوکریاں میرٹ پر دیں جھوٹا آدمی روز جھوٹ بولتا کیونکہ وزیر اعظم جھوٹا ہے۔ منگل کو اپنے انتخابی حلقے میں جلسے سے خطاب کے دوران خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ (ن) لیگ کی حکومت نے رنگ روڈ ،میٹرو بس اور سپیڈوبس بنائی ‘ہسپتال و کالج بنائے سی این جی کیلئے قطاریں ختم کر دیں ریلوے جو ختم کو چکا تھا اسے زندہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزیر کہتاہے سعد رفیق نے جیت جانا ہے حلقے میں آٹھ ہزار لوگوں کو بھرتی کروایا پورے پانچ سال میں پاکستان سے پانچ ہزار لوگوں کو نوکریاں میرٹ دیں جھوٹا آدمی روز جھوٹ بولتا کیونکہ وزیر اعظم جھوٹا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان پریس کانفرنس کرکے دھمکیاں دیتے ہیں۔ انہیں مخالفین کو جیلوں میں ڈالنے کا بہت شوق ہے۔ جس نے بھی انتقام لینے کی کوشش کی وہ قدرت کے قانون کا شکار ہوا۔ تبدیلی کا جھوٹا نعرہ لگا کر قوم کو بے وقوف بنایا گیا ۔ پنجاب کی حالت بدلنے والے کو جیل میں ڈال دیا گیا۔ اگر ظالم حکمران باز نہ آئے تو انہیں اکھاڑ پھینکیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…