جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

سابق حکومت نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا،سابق حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے‘عثمان بزدارنے کھری کھری سنادیں

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے ملاقات کی ،جس میں ترقیاتی منصوبوں، نئی سکیموں اور عوامی فلاح کے پروگرام پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سابق حکومت نے معیشت کو تباہ کرکے رکھ دیا۔سابق حکمرانوں کی نااہلی کے باعث قوم کا بچہ بچہ مقروض ہے اور غلط پالیسیوں سے ملک کنگال ہوا۔ انہوں نے کہاکہ

وزیراعظم عمران خان ہی ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالیں گے۔ ملک کی بہتری کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑ رہے ہیں۔ اراکین اسمبلی عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کریں۔ انہوں نے کہاکہ میں بھی ہر وقت عوامی مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہوں اورعوام کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔ انہوں نے کہاکہ عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی اور ان کے مسائل کا فوری حل حکومتی ترجیحات میں اولین ہے۔ملک وقوم کی ترقی اورنئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے خواب کی حقیقی تعبیر کیلئے دن رات کا م کر رہے ہیں۔وزیر اعظم کے 100روزہ ایجنڈے کی کامیابی سے تکمیل کیلئے جامع اقدامات کئے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہمارا ہر لمحہ عوام کو بہتر مستقبل دینے کیلئے وقف ہے۔ وزیراعظم عمران خان کا وژن پاکستان کے پر امن ، روشن اور خوشحال مستقبل کا ضامن ہے۔تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں اصلاحات پاکستان تحریک انصاف کی ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے کہاکہ تبدیلی کے ثمرات کو نچلی سطح پر پہنچانے کیلئے حکمت عملی وضع کر لی گئی ہے۔ عوام جلد نئے پاکستان کے خدو خال میں نمایاں طور پر مثبت تبدیلی کو محسوس کریں گے ۔پرانے پاکستان کو بدل کر نیاپاکستان بنائیں گے۔نئے پاکستان میں کوئی بھی اپنے بنیادی حقوق سے محروم نہیں رہے گا۔

وزیراعلیٰ سے ملاقات کرنے والوں میں اراکین قومی اسمبلی محمد افضل خان ڈھانڈلا، احمد حسین ڈیہڑ، ملک محمد عامر ڈوگر، میاں محمد شفیق، صاحبزادہ محمد محبوب سلطان، محمد احمیر سلطان، غلام بی بی بھروانہ، خرم شہزاد، رضا نصراللہ، سردار طالب نکئی، عمر اسلم خان، امجد علی خان، راجہ ریاض، فیض اللہ، شنیلا روتھ، صوبائی وزیر محمد آصف نکئی،معاون خصوصی عمر فاروق، اراکین صوبائی اسمبلی غضنفر عباس ، لطیف نذر، شکیل شاہد اور پاکستان تحریک انصاف کی رہنما فردوس عاشق اعوان شامل تھیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…