ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

ڈالر کی اونچی اْڑان ،سٹاک مارکیٹ کریش،تحریک انصاف کی حکومت کے ہوش ہی اُڑ گئے، وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی قدم اُٹھالیا، احکامات جاری

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوزڈیسک)ڈالر کی اونچی اْڑان ،سٹاک مارکیٹ کریش،تحریک انصاف کی حکومت کے ہوش ہی اُڑ گئے، وزیراعظم عمران خان نے ہنگامی قدم اُٹھالیا، احکامات جاری، تفصیلات کے مطابق ڈالر کی اونچی اْڑان کے باعث پاکستان تحریک انصاف کی حکومت پریشان ہوگئی، اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان نے پارٹی رہنماؤں کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاہے نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم سیکرٹریٹ میں ہونے والے اجلاس میں آئی ایم ایف سے قرضہ لینے اور ڈالر کی قیمت میں

اضافے کے معاملے پرحکمت عملی طے کی جائے گی۔اس کے علاوہ روپے کی قدر میں کمی اور آئی ایم ایف سے بیل آوٹ پیکیج کیلئے رجوع کرنے کے فیصلے پر حکومت کو شدید تنقید کا سامنا ہے اس سلسلے میں بھی غور و خوض کیاجائے گا،اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اپوزیشن جماعتوں کی تنقید پر جوابی حکمت عملی بھی تیار کی جائے گی۔ پارٹی رہنماوں کو اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔دریں اثناء بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف )کے چیف اکانومسٹ ماؤرس اوبسٹفیلڈ نے کہاہے کہ پاکستانی حکومت نے مالی مشکلات کے باوجود ابھی تک آئی ایم ایف سے باضابطہ طور پر رابطہ نہیں کیا۔پاکستان کو بڑے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر اور اصل قدر سے زائد مالیت کی کرنسی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے چیف اکانومسٹ ماؤرس اوبسٹفیلڈ نے کہی ۔ بالی میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی سالانہ میٹنگ کے موقع پر ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اوبسٹفیلڈ کا کہنا تھا کہ پاکستان کو بڑے مالی اور کرنٹ اکاؤنٹ خسارے، زرمبادلہ کے ناکافی ذخائر اور اصل قدر سے زائد مالیت کی کرنسی کے سبب مالی مشکلات کا سامنا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان گزشتہ ہفتے کہہ چکے ہیں کہ پاکستان کو ممکنہ طور پر آئی ایم ایف سے رابطہ کرنا پڑ سکتا ہے۔



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…