نیو یارک(آئی این پی ) بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف ) کا کہنا ہے کہ عالمی معیشت سست رودی کا شکار ہے، بڑھتے تجارتی تنازعات کے سبب شرح نمو 3.7فیصد رہنے کی توقع ہے۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے مطابق، عالمی معیشت سست روی کا شکار ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف نے تجارتی تنازعات کے بڑھتے خطرات کے
سبب رواں سال اور 2019 کے دوران شرح نمو کا اندازہ 3.7 فیصد لگایا ہے۔ قبل ازیں یہ اندازہ 3.9 فیصد کا تھا۔یہی صورتحال جرمن معیشت کی بھی بتائی گئی ہے جس کے لیے آئی ایم ایف نے رواں سال اور آئندہ سال شرح نمو کا اندازہ 1.6 فیصد لگایا ہے۔شرح نمو میں اس کمی کی وجوہات برآمدات اور صنعتی پیدوار میں ہوتی ہوئی کمی کو قرار دیا گیا ہے۔