منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

ڈالر کی اونچی چھلانگ ! عوام کیلئے ایک اور انتہائی بری خبر آگئی

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک ) ڈالر کی اونچی چھلانگ سے انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہو گیاہے ۔ فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی۔ ڈالر کی موجود بڑھتی صورتحال پر

معیشت ماہرین نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خوفناک پیش گوئی کی ہے ۔ ماہرین معیشت کے مطابق ڈالر کی اونچی چھلانگ سے ملکی قرضوں میں مزید اضافہ ہو گا جبکہ مہنگائی کا ایک طوفان آنے کا عندیہ بھی دیا ہے ۔ رواں ماہ کے آغاز پر آئی ایم ایف بورڈ ڈائریکٹرز کے اجلاس میں پاکستان کی معیشت کا جائزہ لیا گیا۔جس کے مطابق بورڈ نے پاکستان کو خبر دار کرتے ہوئے کہا ہےکہ الیکشن سے قبل مالیاتی خسارہ بڑھ کر جی ڈی پی کے 5.5تک جا سکتا ہے ۔ جبکہ درآمدت میں اضافہ جاری کھاتوں کا خسارہ 4.8تک رہنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے ۔ تاہم دوسری طرف آئی ایم ایف کے ایک بیان کے مطابق مالیاتی خسارہ حکومتی ہدف سے زیادہ ہو گا ۔ روپے کی قدر غیر مستحکم ہونے سے انٹربینک مارکیٹ میںڈالر کی قیمت میں 12 روپے 75 پیسے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ڈالرکی قیمت 137 روپے ہو گئی۔ انٹربنک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت 124.25روپے سے بڑھ کر 137 روپے ہوئی، ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قدر بڑھنے کا سبب آئی ایم ایف کی متوقع شرائط پر مزید ڈی ویلیوایشن ہے۔معاشی تجزیہ کار وں کے مطابق ڈالر کی قیمت میں اضافے کی ایک وجہ حکومت کا آئی ایم ایف سے قرض لینے کا فیصلہ بھی ہے۔ حکومت کی جانب سے انٹرسٹ ریٹ میں اضافہ اور دیگر اقدامات آئی ایم ایف میں جانے سے پہلے کے اقدامات ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز وفاقی حکومت نے انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف)سے بیل آٹ پیکج لینے کا فیصلہ کیا اور اس حوالے وزیراعظم عمران خان نے فوری مذاکرات کی منظوری بھی دے دی۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…