اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

مصر: مطلوب دہشت گرد ہشام عشماوی کولیبیا کے شہر درنہ سے گرفتار

datetime 9  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

طرابلس/قاہرہ(انٹرنیشنل ڈیسک)مصری حکومت نے لیبیا سے انتہائی مطلوب دہشت گرد ہشام عشماوی کو حوالے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔مشرقی لیبیا کی فورسز نے اس کو درنہ شہر سے گرفتار کرنے کی اطلاع دی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصری حکام

نے بتایاکہ عشماوی مصر کی خصوصی فورسز کا سابق افسر ہے اور وہ قاہرہ کو دہشت گردی اور مسلح غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں مطلوب ہے۔لیبیا کی قومی فوج ( ایل این اے) نے درنہ میں گرفتاری کے بعد عشماوی کی خون آلود چہرے والی تصویر شائع کی ہے۔مصری حکام کا کہنا تھاکہ عشماوی انصار الاسلام نیٹ ورک کا سربراہ ہے اور اس نے گذشتہ سال اکتوبر میں مصری صحرائی علاقے میں پولیس پر تباہ کن حملے کی ذمے داری قبول کی تھی۔مصری حکام نے اس نیٹ ورک پر2013ء میں ایک سابق وزیر داخلہ پر قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کا بھی الزام عاید کیا تھا۔ان کا کہنا تھا کہ عشماوی کے نیٹ ورک کا القاعدہ سے تعلق تھا۔اس نے حالیہ برسوں کے دوران میں مصری فورسز کے سابق افسروں کو اپنی تنظیم میں بھرتی کرنے پر توجہ مرکوز کی ہے ۔ مصری انٹیلی جنس اور سکیورٹی کے ذرائع اس کو مصر کے شورش زدہ علاقے جزیرہ نما سیناء میں برسرپیکار جنگجوؤں سے بھی زیادہ خطرناک قرار دیتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…