ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

اب رانا ثنا اللہ14بے گناہوں کے قتل کا حساب دینے کی تیاری کریں‘ حساب تو بہرحال دینا ہی پڑے گا‘فیاض الحسن چوہان نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیراطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ ماڈل ٹا ؤن میں قتل و غارت گری کرنے والے کو تنقید زیب نہیں دیتی ، رانا ثنا اللہ اینڈ کمپنی کو14بے گناہوں کے خون کا حساب دینا ہوگا ، رانا ثنا اللہ اپنے قائدین کی بدترین کرپشن اور بددیانتی کا تحفظ کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ایم این اے رانا ثنا اللہ کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعا ت وثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہاکہ حیرت ہے کہ

جن لوگوں نے قتل و غارت گری میں نشان امتیاز لیا آج وہ دوسروں پر تنقید کررہے ہیں۔آشیانہ ہاسنگ سکینڈل میں3000کنال اور 14ارب ڈکار کر بھی مفروضہ مفروضہ کی رٹ لگانے کا حوصلہ صرف رانا ثنا اللہ ہی کرسکتے ہیں۔اقتدار کی چھتری تلے کھربوں کے ٹیکے لگانے والوں کو حساب تو بہرحال دینا بھی پڑے گا۔قبل ازیں صوبائی وزیراطلاعات وثقافت فیاض الحسن چوہان نے آصف کرمانی کے بیان پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہے کہ نون لیگ کی لگائی گئی گرہیں ہماری حکومت کو دانتوں سے کھولنی پڑ رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت اپنی کھربوں کی کرپشن سے عوام کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاور سیکٹر میں 1250ارب ، گیس میں 150ارب ، ریلوے میں 35ارب کا خسارہ (ن) لیگ کی حکومت نے عوام پر مسلط کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ لیول گزشتہ پانچ سالوں میں 25ارب سے کم کرکے 18ارب پر عمران خان نہیں بلکہ آل شریف کی حکومت لائی۔ آل شریف کی حکومت کے حواری نیب کی آزادانہ حیثیت کو مشکوک اور متنازعہ بنانے کے لئے کوشاں ہیں لیکن انہیں ہرگز کامیابی حاصل نہیں ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…