جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان کی بیرونی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت کم ہوگئی ٗفوری طورپر اقدامات نہ کئے تو کیا ہوگا؟ورلڈ بینک نے سنگین انتباہ جاری کردیا ، انتہائی تشویشناک انکشافات

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018 |

لندن (این این آئی)ورلڈ بینک نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان کی بیرونی دباؤ برداشت کرنے کی صلاحیت میں کمی واقع ہوئی ہے جس سے بنیادی طور پر زرِ مبادلہ کے ذخائر میں کمی اور قرض کی شرح بڑھنے کے خطرے میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ورلڈ بینک کی جانب سے جنوبی ایشیا سے متعلق بجٹ کرنچ کے نام سے رپورٹ شائع کی گئی جس میں کہا گیاکہ مذکورہ فرق کو ختم کرنے کیلئے درست اقدامات کرنے ہوں گے تاکہ

مستقبل میں معاشی دباؤ کو برداشت کیا جاسکے۔پاکستان کی معاشی صورتحال اس وقت خراب ہے اور مالی پالیسی سخت کرنے سے اخراجات کے ساتھ ترقی میں کمی کا امکان ہے تاہم مالی صورتحال بہتر کرنے اور برآمدات کو بڑھانے کیلئے قلیل مدتی اقدامات کو مکمل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ ملکی معیشت کو تنزلی سے باہر نکالا جائے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ میں تجویز دی گئی کہ پاکستان کے بڑھتے ہوئے خسارے کو درست کرنے کیلئے معاشی ایڈجسٹمنٹ کی ضرورت ہے کیونکہ دنیا میں بڑھتی ہوئی شرح سود کی وجہ سے پاکستان کو بہت زیادہ بیرونی سرمایہ کاری کی ضرورت پڑے گی۔ورلڈ بینک کی جانب سے خبردار کیا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی ملکی مجموعی پیداوار (جی ڈی پی) 4.8 فیصد تک رہے گی کیونکہ حکومت کی جانب سے توازن برقرار رکھنے کیلئے مالی پالیسی کو مزید سخت کیے جانے کا امکان ہے۔جیسے ہی پاکستان کی معاشی صورتحال بہتر ہوگی تو جی ڈی پی 2020 میں 5.2 تک پہنچ جائے گی تاہم اس بہتری کا انحصار میکرواکنامک استحکام، سازگار بیرونی ماحول، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں اور برآمدات کی بحالی پر ہوگا۔ورلڈ بینک کے مطابق مالی سال 2019 کے دوران

افراطِ زر کی شرح 8 فیصد تک رہے گی جبکہ یہ 2020 میں بھی برقرار رہے گی ٗاس کے ساتھ ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم کرنے کے لیے ترسیلاتِ زر سے جزوی طور پر مالی معاونت ہوتی رہے گی۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق آئندہ 2 برس کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پر دباؤ بڑھنے اور تجارتی خسارہ بڑھنے کا امکان ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…