جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

طالبہ کے والد سے بدتمیزی کرنے والے کلرک کا عبرتناک انجام، بڑی سزا سنا دی گئی

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (نیوز ڈیسک) سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے طالبہ کے والد ظفراللہ میمن سے بدتمیزی کرنے والے نیو سعید آباد ڈگری کالج کے کلرک جانب کیریو کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم نے طالبہ کے والد سے شرمناک رویہ اختیار کرنے پر متعلقہ کلرک کو اپنے دفتر طلب کیا اس موقع پر طالبہ کا والد بھی موجود تھا،

اس کے علاوہ صوبائی وزیر تعلیم کے سامنے حیدر آباد ریجنل ڈائریکٹر کالجز، ڈگری کالج کی انتظامیہ بھی پیش ہوئی۔ وزیر تعلیم نے کلرک پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تم خود کو بادشاہ سمجھتے ہو تمہیں کوئی عہدہ ملا ہے تو اس کی عزت کرو، اس موقع پر طالبہ کے والد ظفر اللہ میمن نے صوبائی وزیر تعلیم سے انصاف کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس کالج میں میرے تین بچے زیر تعلیم ہیں، ایک بیٹا اور دو بیٹیاں، طالبہ کے والد نے بتایا کہ میں بڑی بیٹی کے لیے ایم اے کا فارم لینے کے لیے کالج گیا تھا لیکن کلرک نے فارم دینے سے انکار کر دیا۔ متاثرہ والد نے کہا کہ اس پر میں نے پرنسپل سے کلرک کی شکایت کی تو انہوں نے کلرک کی سرزنش کی، والد نے بتایا کہ کلرک اور دیگر سٹاف نے اپنی بے عزتی محسوس کرتے ہوئے مجھے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینا شروع کر دیں جس پر میں بچوں کے بہتر مستقبل کی خاطر کلرک کے پاؤں پڑ گیا، وزیر تعلیم سردار شاہ نے بدتمیزی کرنے والے کلرک کو برطرف جبکہ دوسرے کلرک کامران خانزادہ کو ملازمت سے معطل کر دیا۔  سندھ کے وزیر تعلیم سردار شاہ نے طالبہ کے والد ظفراللہ میمن سے بدتمیزی کرنے والے نیو سعید آباد ڈگری کالج کے کلرک جانب کیریو کو نوکری سے برطرف کر دیا ہے، صوبائی وزیر تعلیم نے طالبہ کے والد سے شرمناک رویہ اختیار کرنے پر متعلقہ کلرک کو اپنے دفتر طلب کیا اس موقع پر طالبہ کا والد بھی موجود تھا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…