تہران(انٹرنیشنل ڈیسک )ایران کے کسٹم حکام نے اعتراف کیا ہے کہ منشیات بالخصوص ہیروئن کی بھاری مقدار ایران داخل کرنے کی کوشش کی گئی تھی مگر اسے ناکام بنا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی حکام نے بتایاکہ ان کے اندازے کے مطابق 1100 کلو گرام ہیروئن ایران اسمگل کی گئی ہے۔ ایرانی تاریخ میں اتنی بڑی مقدار میں ایک ہی کوشش میں ہیروئن کی اسمگلنگ کا یہ پہلا واقعہ ہے۔ایرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیروئن جپسم کی چادروں میں رکھ کر ایران داخل
کی گئی۔تاہم حکام نے اس کا پتا چلا لیا ہے۔خیال رہے کہ ایران میں سامنے آنے والی ہیروئن کی مقدار پوری دنیا میں پائی جانے والی ہیروئن کا 35 فی صد ہے۔ ایران میں 15 سال سے کم عمر کے افراد بھی ہیروئن کا استعمال کرتے ہیں۔چند روز قبل بلغاریہ کی پولیس نے ایک ایرانی کو آسٹریا میں منشیات اسمگلنگ کے الزام میں حراست میں لیا تھا۔ اس سے قبل 29 ستمبر کو بلغاریہ کی پولیس نے دو اریانیوں کو 27ملین ڈالر مالیت کی کئی کلو گرام ہیروئن آسٹریا لے جانے کی کوشش کے دوران گرفتار کیا۔