اتوار‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2025 

افغانستان میں جانی نقصان کے ضیاع پر اقوام متحدہ کا اظہار تشویش

datetime 8  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کابل(انٹرنیشنل ڈیسک)اقوام متحدہ نے کہاہے کہ افغانستان میں حالیہ عرصے کے دوران طالبان اور داعش کے جنگجوؤں کے حملوں میں عام شہریوں کو بے پناہ جانی نقصان پہنچا ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ طالبان اور داعش کے جنگجو شہریوں پر اندھا دھند بم پھیک رہے ہیں۔

جس کے نتیجے میں عام شہریوں کو نقصان پہنچ رہا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک رپورٹ میں اقوام متحدہ نے کہاکہ ستمبر میں افغانستان میں خود کش حملوں، بم دھماکوں، دستی بموں اور دیگر جنگی حربوں کے نتیجے میں 1065 افراد مارے گئے جب کہ 2569 زخمی ہوئے ہیں۔ 2017ء کے ستمبر کی نسبت رواں سال شہریوں کا ہونے والا جانی نقصان 21 فی صد زیادہ ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ستمبر میں جنگجوؤں کے حملوں میں جاں بحق ہونے والے افغان شہریوں میں 155 بچے اور 72 خواتین بھی شامل ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ سال 2017ء کی نسبت رواں سال افغانستان میں خود کش حملوں میں 46 فی صد اضافہ دیکھا گیا۔ طالبان اور داعش کے حملوں میں ہلاک ہونے والوں میں سپورٹس کارکن، نمازی، انسانی حقوق کی تنظیموں کے کارکنان، سرکاری ملازمین، اور انتخابی عملے کے کارکنان شامل ہیں۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق ہائی کمیشن کے مطابق داعش کے حملے میں 52 فی صد اور طالبان کے حملوں میں 40 فی صد عام شہریوں کو جانی نقصان پہنچا۔

موضوعات:



کالم



گوٹ مِلک


’’تم مزید چارسو روپے ڈال کر پوری بکری خرید سکتے…

نیوٹن

’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…