لاہور( این این آئی )بھارت کی جانب سے بڑے پیمانے پر ا سلحہ خریداری پروگرام سے جنوبی ایشیا کا خطہ عدم استحکام کا شکار ہو جائے گا،پاک چین تعلقات کے فروغ سے بھارت اور امریکہ بوکھلاہٹ کا شکار ہیں ۔دفاعی تجزیہ کار عبداللہ گل نے کہا کہ
بھارت کی جانب سے طے کیا جانے والا یہ سب سے بڑا معاہدہ ہے۔امریکہ نے روس کے ایس 400 میزائل سسٹم پر شدید خدشات ظاہر کئے ہیں کیونکہ بھارت کی جانب سے اس معاہدے کو طے کرنے سے ہائی ٹیکنالوجی تعاون میں بیگاڑ پیدا ہو سکتا ہے۔عالمی تعلقات عامہ کی ماہر ڈاکٹر ہما ء بقائی نے کہا کہ بھارت اور روس کے درمیان ایس 400 دفاعی نظام کے معاہدے خطے میں طاقت کا توازن غیرمستحکم ہو گا۔پاک امریکہ ڈیمو کریٹک فورم کے صدر ڈاکٹر اشرف طور نے کہا کہ پاک چین تعلقات کے فروغ سے بھارت اور امریکہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوگئے ہیں۔ اگر پاکستان ، روس اور ایران کے ساتھ اپنے تعلقات مضبوط بنا لے تو امریکہ اور بھارت کی پریشانی دگنی ہوجائے گی ۔انہوں نے کہا کہ روس اور ایران نے بھی چین پاکستان اقتصادی راہداری میں شرکت کی خواہش ظاہر کی ہے۔چین اقتصادی طاقت بن کر ابھر رہا ہے اور چین کے ساتھ پاکستان کے مضبوط تعلقات سے مستقبل میں اسے فائدہ ہوگا۔