جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی عائد کرنے کے بعد صورتحال تشویشناک ہوگئی،خام تیل، کوئلہ، کپاس اور سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ

datetime 7  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی (این این آئی)ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل، کوئلہ، کپاس اور سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی ہے۔عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں چار سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئیں، ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 1.77 فیصد اضافے سے 74 ڈالر 55 سینٹس فی بیرل ہوگئی جبکہ برطانوی خام تیل کی

قیمت 2 فیصد اضافے سے 84 ڈالر 55 سینٹس ہو گئی۔خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی سب سے بڑی وجہ امریکا کی جانب سے ایرانی تیل کی برآمدات پر پابندی کا عائد کیا جانا ہے، ایک ہفتے کے دوران عالمی منڈی میں کوئلے کی قیمت میں 3 فیصد اضافے سے 101 ڈالر 95 سینٹس فی ٹن، کپاس کی فی من قیمت 1.45 فیصد اضافے سے 85 ڈالر جبکہ عالمی منڈی میں سونے کی قیمت ایک ہفتے کے دوران 1 فیصد اضافے سے 1204 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…