نئی دہلی(انٹرنیشنل ڈیسک )روس اور بھارت ایک ڈیل پر متفق ہو گئے ہیں، جس کے تحت روس بھارت میں چھ نئے جوہری ریکٹر تعمیر کرے گا۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے نئی دہلی میں روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے ساتھ ملاقات میں اس بارے میں ایک ڈٰیل پر دستخط کر دئیے۔ اس موقع پر
پوٹن نے مودی کو یقین دہانی کرائی کہ روسی حکومت بھارت کو انسانی خلائی مشن کے خواب کی تکمیل میں بھی مدد فراہم کرے گی۔ قبل ازیں بھارت اور روس نے اینٹی ایئر کرافٹ میزائل نظام ایس فور ہنڈرڈ کی ڈیل کو حتمی شکل بھی دے دی۔ بتایا گیا ہے کہ یہ ڈیل پانچ بلین امریکی ڈالر سے زائد مالیت کی ہے۔