جمعرات‬‮ ، 01 جنوری‬‮ 2026 

ٹرمپ کے نامزد جج کے خلاف احتجاج پر متعدد خواتین گرفتار

datetime 6  اکتوبر‬‮  2018 |

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نامزد متنازع جج بریٹ کیوانوف کو امریکی سپریم کورٹ کا جج بنانے کے فیصلے کے خلاف سینیٹ عمارت میں داخل ہونے والی ماڈل ایمیلی راٹجووسکی اور کامیڈین ایمی اشومر سمیت متعدد خواتین کو گرفتار کرلیا گیا۔واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے سپریم کورٹ کے لیے نامزد جج بریٹ کیوانوف پر خاتون ڈاکٹر کرسٹین بلیسی فورڈ

نے ہراساں کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ 36 سال قبل زمانہ طالب عملی کے دوران کیوانوف نے ایک تقریب کے دوران شراب کے نشے میں انہیں ہراساں کیا تھا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سینیٹ بلڈنگ میں داخل ہونے سے قبل سپریم کورٹ کے باہر دونوں معروف اداکاروں نے سینیٹر کریسٹن گیلیبرینڈ کے احتجاجی خطاب میں شرکت کی۔انہوں نے کہا کہ ایف بی آئی نے بریٹ کیوانوف کے خلاف سنجیدگی سے تحقیقات نہیں کیں۔جس کے بعد دونوں اداکاروں نے سینیٹ بلڈنگ کی جانب دیگر خواتین کے ساتھ مارچ کیا۔اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے ایمی اشومر نے کہا کہ مجھے ایسا لگتا ہے کہ اب ہمیں گرفتار کرلیا جائے گا۔جس کے فوراً بعد ہی پولیس نے تمام مظاہرین کو ایک لائن میں کھڑا کردیا تاکہ حراست میں لیا جا سکے۔اس حوالے سے اداکارہ نے ٹوئٹ کیا کہ ایک شخص نے متعدد خواتین کا ریپ کیا اور ان پر تشدد کیا اسے اتنے اہم منصب پر برداشت نہیں کیا جائے گا۔اس ضمن میں بتایا گیا کہ ایف بی آئی نے بریٹ کیوانوف کے خلاف تحقیقات مکمل کرلیں تاہم سینیٹ میں متنازع جج پر ووٹ اگلے روز ڈالے جائیں گے۔ان الزامات کے خلاف گزشتہ روز طویل سماعت کی گئی جس کے دوران نامزد جج نے ان الزامات کو سراسر مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ انہوں نے زمانہ طالب علمی تو دور بلکہ زندگی میں کبھی بھی اور کسی کو بھی  ہراساں نہیں کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…