مقبوضہ غزہ(انٹرنیشنل ڈیسک)فلسطین کے علاقہ غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں سرحد پر احتجاج کرنے والے دو فلسطینی شہید ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق فلسطینی وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے ایک بیان میں بتایا کی غزہ کی سرحد پر احتجاج کرنیوالے فلسطینیوں کو اسرائیلی فوج نے گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں 24 سالہ
محمود اکرم محمد ابو سمعان سرمیں لگنیسے شہید ہوگیا۔ یہ واقعہ مشرقی غزہ میں پیش آیا۔ترجمان نے بتایا کہ سمان کیپیٹ اور سینے میں بھی گولیاں لگیں جو اس کے لیے جان لیوا ثابت ہوئیں۔ایک دوسری کارروائی میں جمعہ کو 14 سالہ حافظ فارس السرساوی سینے میں گولی لگنیسے شہید ہوگیا۔ قابض فوج کی مشرقی غزہ کی سرحد پر جمع ہونے والے مظاہرین پر فائرنگ سے 142 افراد زخمی ہوئے۔