مدینہ منورہ(انٹرنیشنل ڈیسک )مسجد حرام اور مسجد نبوی کے انتظامی امور کے نگراں ادارے نے شاذروان کعبہ کے حوالے سے سامنے آنیوالی ایک غلط فہمی ختم کردی ہے۔ بعض ذرائع ابلاغ نے خبر دی تھی کہ باب کعبہ کے نیچے سے شاذوران کو ہٹا دیا گیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق حرمین کے نگران ادارے کے ترجمان نے کہا کہ شاذروان کعبہ کو مرمت کی غرض سے اکھاڑا گیا تھا۔
شاذروان کو مکمل طور پر ہٹانے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔ بعض ذرائع کا کہنا تھا کہ معتمرین کی سہولت کے لیے ’شاذروان‘ کو ہٹایا گیا ہے۔خیال رہے کہ شاذروان کعبہ خانہ کعبہ شریف کے اطراف میں کعبہ کی بنیادوں کے ساتھ بنایا ایک حلقہ ہے۔ حرمین کے ترجمان ہے کہ گزشتہ ہفتے مطاف کے فرش کے سنگ مرمر کو تبدیل کرنے کے لیے بعض مقامات سے شاذروان کو اکھاڑا گیا تھا۔