اسلام آباد (آئی این پی )انٹرپول نے ایڈن ہاسنگ اسکینڈل میں ملوث 4 مشتبہ ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق انٹرپول کی جانب سے محمد امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد کے ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد امجد کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سے 13 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے 26 ستمبر کو بتایا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کے داماد مرتضی کو ایڈن ہاسنگ اسکینڈل میں دبئی سے گرفتار کیا گیا ہے۔نیب کی جانب سے گرفتاری کے نوٹس جاری ہونے کے بعد ایف آئی اے نے مرتضی ٰکو دبئی سے گرفتار کیا گیا تھا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری کی بیٹی ایڈن ہاسنگ اسکیم کی مالک ہے اسی لیے افتخار محمد چوہدری نے انہیں ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ مقدمہ خود سنا۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اس اسکیم کے ذریعے200 سے 300 خاندان متاثرہ ہوئے اور 1000 کے قریب افراد نے اس میں سرمایہ کاری کی جن کے ساتھ دھوکہ کیا گیا۔خیال رہے کہ رواں برس جون میں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے نیب کو ایک خط لکھا گیا تھا جس میں ایڈن ہاسنگ اسکیم میں لوگوں کے ساتھ ہونے والے اربوں روپے کے فراڈ کے حوالے سے سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری اور ان کے اہلخانہ کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ انٹرپول نے ایڈن ہاسنگ اسکینڈل میں ملوث 4 مشتبہ ملزمان کے ریڈ نوٹس جاری کر دیئے۔ذرائع کے مطابق انٹرپول کی جانب سے محمد امجد، مرتضی امجد، مصطفی امجد اور انجم امجد کے ریڈ نوٹسز جاری کیے گئے ہیں۔ذرائع کا بتانا ہے کہ محمد امجد کی جانب سے قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور سے 13 ارب روپے کی پلی بارگین کی درخواست کی گئی ہے۔