ہفتہ‬‮ ، 05 جولائی‬‮ 2025 

غیر قانونی طور پر یونان جانے والے 100افراد گرفتار ،گرفتار افراد میں 31بچے بھی شامل ہیں، حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) انسانی سمگلنگ کی روک تھام کے حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ڈی پی او میانوالی سید کرار حسین نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانے والے 100افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پکڑے جانے والے ان افراد میں 31بچے بھی شامل ہیں ۔

کارروائی چیک پوسٹ کچہ پکہ موڑ کندیاں میں کی گئی۔ تمام افراد تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے۔پکڑے گئے افراد سے ابتدائی تفتیش میں 15انسانی سمگلر ز کی معلومات بھی ایف آئی اے کو حاصل ہو چکی ہیں۔ یہ بات ڈی پی او میانوالی سید کرار حسین نے بتائی ۔سید کرار حسین نے بتایا کہ انسانی سمگلرز کے خلاف یہ کارروائی وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کی گئی ہے۔انہوں نے بتایا کہ انسانی سمگلنگ کے اس واقع میں ایک ہی ٹرانسپورٹ کمپنی کی تین بسیں استعمال کی گئیں جنہیں قبضے میں لے لیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے جانے والے تمام افراد کا تعلق گجرات ، منڈی بہاؤالدین اور حافظ آباد سے ہے ۔سید کرار حسین نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کی روشنی میں ایجنٹ مافیا نے خطیر رقم کے عوض مذکورہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک جانے والے افراد کو براستہ ایران اور ترکی ، یونان سمگل کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پکڑے گئے افراد میں 9سال سے کم عمر بچے بھی شامل ہیں۔یاد ر ہے کہ اس واقعہ سے قبل 02اکتوبر کو بھی میانوالی پولیس نے ایف آئی اے سے مل کر اسی طرح کی ایک اور انسانی سمگلنگ کی کوشش نا کام بنائی تھی ۔ ڈی پی او سید کرار حسین نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق میانوالی کے راستے بلوچستان اورایران انسانی سمگلنگ کو نا ممکن بنادیا جائیگا۔  ڈی پی او میانوالی سید کرار حسین نے ایف آئی اے کی ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طورپر بیرون ملک جانے والے 100افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ پکڑے جانے والے ان افراد میں 31بچے بھی شامل ہیں ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…