جمعہ‬‮ ، 12 دسمبر‬‮ 2025 

شہباز شریف کی گرفتاری مضحکہ خیز ہے،پی ٹی آئی حکومت بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے‘جو سلوک ہمارے ساتھ روا رکھا جائے گا کل اس کا کیا جواب دینگے؟نوازشریف مشتعل ،بڑی دھمکی دیدی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018 |

لاہور( این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی گرفتاری نہ صرف افسوسناک بلکہ مضحکہ خیز ہے،وزیر اعلی پنجاب کے طور پر شہباز شریف نے خدمت، امانت و دیانت کی شاندار مثال قائم کی اورسب جانتے ہیں کہ پی ٹی آئی حکومت اس بدترین انتقام کی ذمہ دار ہے۔مرکزی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق نواز شریف نے شہباز شریف کی گرفتاری پر اپنے رد عمل میں کہا کہ پاکستان کے عوام، غیر ملکی حکومتوں اور عالمی اداروں نے

شہباز شریف کی خدمات کا اعتراف کیا۔آج جو سلوک مخالفین کے ساتھ روا رکھا جائے گا کل اس کے لئے انہیں بھی تیار رہنا چاہیے اوریہی نظام قدرت ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اپنی نااہلی کا ملبہ شہباز شریف پر نہ ڈالے۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعید رفیق نے کہاکہ آج احتساب کا یہ کھیل کھیلنے والے کل اپنی جان کو روئیں گے ،حکومت میں رہ کر ملک کا سیاسی درجہ حرارت بڑھانے کی کو ششیں کی جارہی ہیں،حکومت کو ضمنی انتخاب ہارنے کا ڈر ہے ،ضمنی انتخاب کی چند سیٹو ں کیلئے ہمارے گرد گھیرا تنگ کیا جارہا ہے ،احتساب کے نام پر انتقام مہنگا پڑے گا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے131میں اپنی انتخابی مہم کے دوران کارکنان سے خطاب کر ہوئے کیا ۔ خواجہ سعد رفیق نے کہاکہ عمران خان نے ماضی سے سبق نہیں سیکھا ،ڈنکے کی چوٹ پر کہتا ہوں کہ کبھی ایسا کو ئی کام نہیں کیا جس سے ندامت ہو پاکستان کی اس دھرتی کو اپنے خون سے سینچا ہے ، ہم ملک بنانے والے اور اس ملک کا دفاع کرنے والے ہیں ہم پاکستان کے نظریہ کے علمبردار ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ساری زندگی اس ملک کی دل لگا کر محنت کی الزمات لگانے والوں کو ضمنی انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے یہ لوگ حکمراں تو بن گئے لیکن ان میں حکمرانی کی سند موجود نہیں ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہمیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے آنے والے وقت اور گرفتاریوں کی خبریں ادارے نہیں وزراء دے رہیں یہ ملک ایسے نہیں چلے گا

اب جو بھی اس انتقام کا حصہ بنے گا وہ بعد میں خود اس کا شکار ہو گا یہ مکافات عمل ہے جو کبھی روکا نہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ظلم اور جبر کبھی کسی معاشرے میں زیادہ دیر پلپ نہیں سکتے ، ضمنی انتخابات اور یہ حلقہ ہر آنے والے دنوں کے ساتھ اہمیت اختیار کر تا جارہا ہے اور حکومت کو ضمنی الیکشن میں اپنی شکست واضح نظر آرہی ہے جس لئے ہم پر گھیرا ڈالنے کو ششیں کی جارہی ہے لیکن یہ انتقام زیادہ دیر نہیں چلے گا ۔ ضمنی انتخابات میں چند سیٹوں کیلئے ہمیں ڈرایا جارہا ہے ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جج کا بیٹا


اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…