جمعرات‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2025 

شہباز شریف اپنے سیاسی کیئریئرمیں تیسری مرتبہ گرفتار ہو کر مختلف ادوار حکومت میں گرفتاری کی ہیٹرک کا ریکارڈ بنادیا،پہلے کب اور کیوں گرفتار ہوئے؟ حیرت انگیز انکشافات

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آئی این پی) مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف اپنے سیاسی کیئریئرمیں تیسری مرتبہ گرفتار ہو کر مختلف حکومتوں میں گرفتاری کی ہیٹرک کا ریکارڈ بنایا ہے۔ تفصیلات کے مطابق میاں محمد شہباز شریف کی سیاسی کیئریئر میں پہلی گرفتاری پیپلزپارٹی کے دوسرے دور حکومت میں 1994میں ہوئی تھی جب ایف آئی اے نے میاں شہبازشریف ،ان کے بھائی میاں عباس شریف مرحوم اور بیٹے حمزہ شہباز کو گرفتار کیا تھا اور اڈیالہ جیل میں چند ماہ قید رہے اس وقت کے قیدی ساتھی چوہدری پرویز الٰہی

بھی تھے جو پنجاب اسمبلی کے اب سپیکر ہیں۔ شہباز شریف کو عدالت نے رہا کردیا تھا۔ ان کی دوسری گرفتاری 12اکتوبر1999کو جنرل(ر) پرویز مشرف کی طرف سے نوازشریف حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ہوئی تھی اور وہ تقریباً10ماہ تک مختلف جیلوں میں قید رہے اور نوازشریف ہمراہ ان کو رہائی اس وقت ملی جب وہ نوازشریف کے ہمراہ ایک سیاسی ڈیل کے تحت سعودی عرب جلا وطن ہوئے اور اب 5اکتوبر2018کو عمران خان کے دور حکومت میں نیب کی طرف سے آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں انہیں گرفتار کیا گیا ہے۔



کالم



خوشی کا پہلا میوزیم


ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…