جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

امیروں سے پیسے چرا کر غریبوں میں بانٹنے والا بینک مینیجر گرفتار،چوری کی ہوئی رقم اپنی جیب میں نہیں ڈالی،حکام کے ساتھ پلی بارگین کے بعد جیل سے رہائی بھی مل گئی 

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

روم(این این آئی)اطالوی بینک منیجر کو امیروں سے پیسے چرا کر غریبوں میں بانٹنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیاتاہم انھوں نے کبھی بھی چوری کی ہوئی رقم اپنی جیب میں نہیں ڈالی جس کی وجہ سے وہ حکام کے ساتھ پلی بارگین کے بعد جیل سے رہائی مل گئی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق

فورنی ڈی سوپرا میں قائم ایک بینک منیجر جلبرٹو باشیرا نے 7 سال میں 10 لاکھ یورو چوری کیے تھے۔اس نے امیر افراد کے اکاؤنٹس سے تھوڑی تھوڑی رقم چرا کر ان کے اکاؤنٹ میں جمع کرائی تھی جو کریڈٹ کارڈ بنوانے کے اہل نہیں تھے۔تاہم اس نے کبھی چرائی ہوئی رقم اپنی جیب میں نہیں ڈالی جس کی وجہ سے وہ حکام کے ساتھ پلی بارگین کے بعد جیل سے رہائی مل گئی۔رپورٹ میں اطالوی اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ بینکر کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ سیونگ کرنے والوں کو بچانے کے بجائے ضرورت مندوں کی مدد کرنے کا سوچا۔بینکر کو مذکورہ جرم پر 2 سال قید کی سزا سنائی گئی تاہم اطالوی قانون کے مطابق یہ اس کا پہلا جرم تھا اور اس کی سزا بھی مختصر تھی اس لیے اسے جیل میں نہیں ڈالا جائے گا۔بینکر کے وکیل روبرٹو میٹے کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو مذکورہ جرم کے نتیجے میں اپنی نوکری اور گھر سے ہاتھ دھونا پڑا۔ان کے مطابق جلبر ٹو باشیرا ان لوگوں کی مدد کرنا چاہتے تھے جو قرض حاصل نہیں کرسکتے تھے۔ اطالوی بینک منیجر کو امیروں سے پیسے چرا کر غریبوں میں بانٹنے کے جرم میں گرفتار کرلیا گیاتاہم انھوں نے کبھی بھی چوری کی ہوئی رقم اپنی جیب میں نہیں ڈالی جس کی وجہ سے وہ حکام کے ساتھ پلی بارگین کے بعد جیل سے رہائی مل گئی ۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق فورنی ڈی سوپرا میں قائم ایک بینک منیجر جلبرٹو باشیرا نے 7 سال میں 10 لاکھ یورو چوری کیے تھے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…