ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہبازشریف کی درخواست مسترد، بڑا فیصلہ سنادیاگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 میں دوبارہ گنتی کی اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی درخواست خارج کرتے ہوئے انہیں الیکشن ٹریبونل سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے۔ جمعہ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) سردار محمد رضا کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شہباز شریف کی اس حلقے میں دوبارہ گنتی کی درخواست کی سماعت کی۔ اس حلقہ سے کامیاب امیدوار فیصل واڈا اور شہباز شریف کے وکلاء الیکشن کمیشن کے سامنے پیش ہوئے۔فیصل واڈا کے

وکیل کی جانب سے جواب جمع نہ کرایا جا سکا۔ گزشتہ سماعت پر فیصل واڈا سے جواب طلب کیا گیا تھا۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر نے ان سے استفسار کیا کہ کیا آپ جواب جمع نہیں کرانا چاہتے، سیکشن 9 کے تحت درخواست دائر ہوئی ہے اس پر جواب جمع کرائیں۔ شہباز شریف کے وکیل نے کہا کہ دونوں امیدواروں کے ووٹوں میں فرق 723 ہے۔ فیصل واڈا کے وکیل چاہتے ہیں کہ جواب جمع کرائے بغیر درخواست کو خارج کیا جائے۔ چیف الیکشن کمیشن نے کہا کہ دلائل کا جائزہ لے کر کیس کے فیصلے سے آگاہ کریں گے۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…