جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کے خلاف بھی بڑا قدم اُٹھا لیا گیا، سعد رفیق کا قریبی دوست بھی گرفتار، ن لیگ میں کھلبلی مچ گئی

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کی آشیانہ ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتاری کے بعد لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق اور ان کے بھائی سلمان رفیق کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق دونوں بھائیوں کو 16 اکتوبر کو نیب کے روبرو پیش ہونے کا کہا گیا ہے، اس کے علاوہ لاہور نیب نے انہیں اپنے ہمراہ منی ٹریل لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

دونوں بھائیوں کے خلاف پیرا گون ہاؤسنگ سکیم کے حوالے سے تحقیقات جاری ہیں اور اسی سلسلے میں خواجہ سعد رفیق اور سلمان رفیق کو ایک بار پھر نیب نے طلب کیا ہے۔ یاد رہے کہ ن لیگ کے ٹکٹ پر خواجہ سعد رفیق لاہور کے حلقہ این اے131 سے ضمنی انتخاب میں بھی حصہ لے رہے ہیں۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ دونوں بھائیوں کو نیب نے گزشتہ جمعہ کو بھی بلایا تھا مگر انہوں نے الیکشن مصروفیت کی وجہ سے پیش ہونے سے معذرت کر لی تھی، خواجہ سعد رفیق کے قریبی دوست قیصر امین بٹ کو یکم اکتوبر کو پیراگون سٹی کرپشن کیس میں نیب لاہور نے گرفتار کرلیا تھا، خواجہ سعد کے دوست قیصر امین بٹ پیراگون سٹی کے چیئرمین اور حصے دار ہیں، نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ پیراگون سٹی آشیانہ ہاؤسنگ کی بینیفشری ہے۔ دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ حکومت کے سامنے ضمنی الیکشن بھی عام انتخابات کی طرح ہوگیا، شہباز شریف کو 25 جولائی کے اسکرپٹ پر گرفتار کیا گیا، ان کو صاف پانی کیلئے بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا، سعد رفیق کو بھی نیب نے طلب کیا ہے ۔ جمعہ کو رہنما مسلم لیگ (ن) عظمیٰ بخاری نے شہباز شریف کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو 25جولائی کے اسکرپٹ پر گرفتار کیا گیا،ضمنی الیکشن عام انتخابات کی طرح اہم ہوگیا، شہباز شریف کو صاف پانی کیلئے بلا کر آشیانہ کیس میں گرفتار کیا گیا۔ نیب نے سعد رفیق کو بھی بلایا ہے اب ان کو بھی گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…