ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شہباز شریف کا گرفتاری کے بعد نیب آفس میں طبی معائنہ،ڈاکٹرز کی ٹیم نے بلڈ پریشر ،شوگر لیول چیک کرنے کے ساتھ ضرور ی ٹیسٹ بھی کئے ،پنجاب اسمبلی میں بڑا قدم اُٹھالیاگیا

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا گرفتاری کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور میں طبی معائنہ کرایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتاری کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ضرور ی ٹیسٹ بھی کئے ۔

دریں اثناء سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی گرفتاری پر نیب کے اقدام کو خوش آئند قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دی گئی ۔ تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی مسرت جمشید چیمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد میں کہا گیا ہے کہ نیب کی جانب سے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا ہے ،نیب کا یہ اقدام انتہائی خوش آئند ہے کیونکہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں۔سابق وزیر اعلی شہباز شریف کو فواد حسن فواد کی گواہی پر گرفتار کیا گیا ہے۔سابق وزیر اعلی کا گرفتار ہونا اس بات کی گواہی ہے کہ ملک میں ادارے سیاسی دبا کے بغیر کام کر رہے ہیں۔ماضی میں کسی طاقتور کا احتساب کا سوچا بھی نہیں جاسکتا تھا۔جب ادارے مضبوط ہوتے ہیں تو کوئی بھی کرپٹ شخص قانون سے نہیں بچ سکتا۔قرارداد میں نیب کی جانب سے طاقتور افراد کا احتساب کونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ کسی کرپٹ شخص کو چاہیے وہ کتنا ہی طاقتور کیوں نہ ہو اس کا کڑا احتساب کیا جائے۔  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف و سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کا گرفتاری کے بعد قومی احتساب بیورو (نیب ) لاہور میں طبی معائنہ کرایا گیا ۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کیس میں گرفتاری کے بعد ڈاکٹرز کی ٹیم نے شہباز شریف کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول چیک کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر ضرور ی ٹیسٹ بھی کئے ۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…