ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

صعدہ : یمنی فوج کی پیش قدمی جاری ، شدید لڑائی میں 25 حوثی باغی ہلاک

datetime 5  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنعاء(انٹرنیشنل ڈیسک)یمن کے شمالی صوبے صعدہ کے ضلع باقم میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں کی اطلاعات ملی ہیں اور ان میں 25 حوثی جنگجو ہلاک ہوگئے ۔فوج نے باقم میں چار مربع کلومیٹر میں واقع مزید علاقے آزاد کرا لیے ۔یمنی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد بہت سے حوثی جنگجو اپنے ہتھیار چھوڑ کر میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کر گئے ۔

انھوں نے اپنے پیچھے اسنائپر رائفلیں ، مارٹرز ، بی 10 رائفلیں ، گولہ بارود سے لدی تین گاڑیاں ، راکٹ گرینڈ ، تھرمل میزائل ، موٹر سائیکلیں اور لاسلکی مواصلاتی آلات چھوڑے ہیں۔فوج نے انھیں اپنے قبضے میں لے لیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمنی فوج کے بریگیڈئیر جنرل یاسر الحارثی نے بتایا کہ ان کے دستوں نے عرب اتحاد کے لڑاکا جیٹ کی مدد سے الاسود اور غرہ کے پہاڑی سلسلوں کے علاو ہ قصبے محدیدہ سمیت دوسرے علاقے آزاد کرا لیے ۔یمنی فوج نے باقم اور بین الاقوامی بارڈر کراسنگ الآب کے درمیان شاہراہ کی جانب بھی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔ان محاذوں پر لڑائی میں حوثی ملیشیا کے بعض کمانڈروں سمیت 25 جنگجو ہلاک ہوگئے ۔فوج نے باقم میں حوثیوں کی بعض چوکیوں تک کمک پہنچانے کے راستے منقطع کردیے جس کی وجہ سے وہاں موجود باغی جنگجو محصور ہو کر رہ گئے ۔یمنی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد بہت سے حوثی جنگجو اپنے ہتھیار چھوڑ کر میدان جنگ سے راہ فرار اختیار کر گئے ۔انھوں نے اپنے پیچھے اسنائپر رائفلیں ، مارٹرز ، بی 10 رائفلیں ، گولہ بارود سے لدی تین گاڑیاں ، راکٹ گرینڈ ، تھرمل میزائل ، موٹر سائیکلیں اور لاسلکی مواصلاتی آلات چھوڑے ہیں۔فوج نے انھیں اپنے قبضے میں لے لیا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ماں کی محبت کے 4800 سال


آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…