اتوار‬‮ ، 26 اکتوبر‬‮ 2025 

چاہ بہار بندرگاہ کا استعمال، ایران نے پاکستان کو بڑی پیشکش کردی،ہم پاکستان کے تعاون کیمنتظرہیں ، پاکستان پیشکش قبول کرے ،مطالبہ

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہری پور(آئی این پی )ایرانی قونصلر جنرل خانہ فرہنگ پشاور محمد باقر بیگی نے کہا ہے کہ ایران سی پیک، توانائی، ریلوے اور تجارت خصوصا گوادر کو ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک کی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے تیار اور حکومت پاکستان کے تعاون کے منتظر ہیں، حکومت پاکستان پیشکش قبول کرے، ایران پاکستان کی ترقی کے لیے تجارتی روابط بڑھانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے لیے تیار ہے ۔ وہ گذشتہ روز حطار انڈسٹریل اسٹیٹ کے دورہ کے موقع پر

پائن میچ فیکٹری اور قرشی انڈسٹری حطار کے دورہ کے موقع پرگفتگو اور بعد ازاں صنعتکاروں سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل کلچر ل ونگ محمد عباس فاموری قونصلیٹ کے دیگر عہدیداران کے علاوہ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ وحید عباس کاظمی اتحاد بین المسلمین کے سیکرٹری جنرل نیئر عباس جعفری بھی موجود تھے صنعتکاروں کی جانب سے ملک عاشق اعوان ،طیب سواتی اور چیمبر کے صدر عطاء الرحمن نے مہمان خصوصی کو حطار صنعتی بستی کے کارخانو ں او رایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی ۔ محمد باقر بیگی نے کہا کہ ایران سی پیک، توانائی، ریلوے اور تجارت خصوصا گوادر کو ایرانی بندرگاہ چاہ بہار کے ذریعے دنیا کے دیگر ممالک کی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے تیار اور حکومت پاکستان کے تعاون کے منتظر ہیں پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے بعد اب ملک میں تحریک انصاف کی حکومت ہے اور اچھی فضاء قائم ہے عوام بھی تبدیلی چاہتے تھے پاکستان ہمارا برادر اسلامی ملک ہے جس کے ساتھ صدیوں سے اچھے تعلقات ہیں اور ہم چاہتے ہیں کہ ایران ترکی پاکستان اور دیگر اسلامی ممالک مل کر ترقی کریں اور آگے بڑھیں ،ایران میں دو ہفتے بعد ایکسپو 2018کا انعقاد ہونے جارہا ہے ہریپورکے صنعت کار شرکت کرنا چاہیں تو کرسکتے ہیں ،

اس سے نہ صرف صنعت کاروں کو اس موقع سے استفادہ کا موقع ملے گا بلکہ دوطرفہ روابط بھی استوارہوں گے ۔انھوں نے کہا کہ ایران کسی قسم کی غیر قانونی تجارت کا حامی نہیں اور غیر قانونی تجارت روکنے کے لیے پہلے بھی حکومت سے مذاکرات کیے آئندہ بھی کریں گے اور تاجروں کو ہرممکن سہولیات کی فراہمی اورمشکلات کے حل کی پوری کوشش کی جائے گی ۔



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…