حکومت نے صارفین کے لیے گیس 143 فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 27 ستمبر سے ہو گا،تفصیلات جاری

4  اکتوبر‬‮  2018

اسلام آباد (این این آئی)آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے صارفین کے لیے گیس 10 فیصد سے 143 فیصد تک مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی بنانے والے کارخانوں کے لیے گیس 57 فیصد مہنگی کر دی گئی ہے ٗ عام صنعتوں کے لیے گیس کی قیمتوں میں 40 فیصد فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق کھاد سیکٹر کے لیے بطور فیول گیس 40 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی گئی ہے ٗ کھاد سیکٹر کے لیے گیس بطور خام مال 50 فیصد فی یونٹ مہنگی

کر دی گئی ہے۔اوگرا نے سی این جی سیکٹر کے لیے بھی گیس 40 فیصد فی یونٹ مہنگی کر دی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق گیس کی قیمتوں میں اضافے کا اطلاق 27 ستمبر سے ہو گا ٗماہانہ 200 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ 20 فیصد مہنگی کی گئی ہے ٗ ماہانہ 300 مکعب میٹر گیس استعمال پر فی یونٹ 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق اوگرا نے ماہانہ 400 مکعب میٹر گیس کے استعمال پر 30 فیصد فی یونٹ اضافہ کیا ہے ٗ ماہانہ 500 مکعب میٹر اور زائد گیس استعمال پر 143 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



فرح گوگی بھی لے لیں


میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…