پیر‬‮ ، 13 جنوری‬‮ 2025 

میرا بس چلے تو ہر کیس میں اس ادارے پرپر پچاس ہزار جرمانہ کروں اور سارے پیسے ڈیم فنڈ میں ڈالوں ، چیف جسٹس کس ادارے پر شدید برہم ہیں اور کیوں؟سخت ترین ریمارکس دے دئیے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) سپریم کور ٹ آف پاکستان کے چیف جسٹس ثاقب نثار نے ایف بی آر کی غیر سنجیدہ قانونی چارہ جوئی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرا بس چلے تو ہر کیس میں ایف بی آر پر پچاس ہزارجرمانہ کروں اور سارے پیسے ڈیم فنڈ میں ڈالوں۔جمعرات کو سپریم کورٹ میں انکم ٹیکس کے کیس کے دوران ایف بی آر کی غیر سنجیدہ قانونی چارہ جوئی پر چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دیئے کہ ایف بی آر کی جانب سے زیادہ فضول درخواستیں

آرہی ہیں، ایف بی آر کے تمام مقدمات غیر سنجیدہ ہیں، میرا بس چلے تو ہر کیس میں ایف بی آر پر پچاس ہزارجرمانہ کروں، اور جرمانے کی تمام رقم ڈیم فنڈ میں جائے گی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ فضول درخواستوں پر ایف بی آر حکام کہتے ہیں اربوں کے کیس عدالتوں میں ہیں، چیئرمین ایف بی آر کو توفیق نہیں ہوتی کہ عدالت آئیں۔جسٹس ثاقب نثار نے کہا کہ ایف بی آر نے عدالت پر مقدمات کا بوجھ ڈالا ہوا ہے، حکام کومقدمات پرصرف بیان بازی آتی ہے، سپریم کورٹ میں اپیل کرکے حجت تمام کی جارہی ہے۔

موضوعات:



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…