جمعرات‬‮ ، 25 جون‬‮ 2026 

حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے مقامی بینکوں سے قرضے ساڑھے13 کھرب روپے سے تجاوزکر گئے

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018 |

کراچی(این این آئی)حکومتی اداروں اور کارپوریشنوں کے مقامی بینکوں سے قرضے ساڑھے13 کھرب روپے سے تجاوزکر گئے ہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 11 ہفتوں کے دوران سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں نے بینکوں سے61 ارب 36 کروڑ 80 لاکھ روپے کے نئے قرضے لیے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق یکم جولائی سے 15 ستمبر تک سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں نے بینکوں سے مجموعی طور پر61ارب 36 کروڑ 80 لاکھ روپے کے نئے قرضے لیے، جس کے باعث واپڈا، پی آئی اے

، پاکستان اسٹیل، او جی ڈی سی اور دوسرے سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں کی طرف سے مقامی بینکوں سے لیے گئے قرضوں کا مجموعی حجم 13 کھرب 60 ارب 87 کروڑ روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا، جو جی ڈی پی کے 3.2 فیصد سے زیادہ ہے جبکہ سرکاری اداروں اور کارپوریشنوں کی طرف سے لیے گئے 325 ارب 20 کروڑ روپے کے بیرونی قرضے ان کے علاوہ ہیں، رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ مقروض پی آئی اے ہے جس کا اندرونی قرضہ 146 ارب روپے سے زیادہ ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اواتار مائونٹین


اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…