واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک)امریکی قومی سلامتی کے مشیر جون بولٹن نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اپنی جوہری سرگرمیوں میں اضافہ کر رہا ہے۔ ایران عشروں سے مشرق وسطیٰ کو اپنے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں سے ڈرا دھمکا کر انہیں نقصان پہنچانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔غیرملکی
خبررساں ادارے کے مطابق ایک ییا ن میں جون بولٹن کا کہنا تھا کہ ایران نہ صرف اپنے بیلسٹک میزائلوں اور جوہری ہتھیاروں سے مشرق وسطیٰ میں خوف و ہراس پھیلا رہا ہے بلکہ ایران کے خطے میں معاندانہ تصرفات بھی دہشت گردی کا حصہ ہے۔ ایران عالمی دہشت گردی کا مرکزی بنک بن چکا ہے۔