پٹنہ(انٹرنیشنل ڈیسک)بھارت کی شمال مشرقی ریاست بہار کے شہر پٹنہ میں دریائے گنگا کے کنارے ایک خاتون کے مبینہ ریپ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اس واقعے میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق پولیس نے بتایاکہ ان دونوں افراد نے باری باری مذکورہ خاتون سے زیادتی کی اور اس کی ویڈیو بنائی ۔اس خاتون کو اتوار کی صبح اس وقت ریپ کیا گیا جب وہ اشنان کیلئے دریائے گنگا میں موجود تھی۔پولیس نے بتایاکہ اس واقعے کی ویڈیو بنانے میں استعمال ہونے والا موبائل فون
برآمد کر لیا گیا ہے اور اسے فورینزک معائنےکیلئے لیباریٹری بھجوا دیا گیا ہے۔یہ واضح نہیں کہ حکام کو اس واقعے کے بارے میں کیسے معلوم ہوا اور پولیس کا کہنا تھا کہ ان کے علم میں یہ واقعہ ویڈیو دیکھنے کے بعد ہی آیا ہے۔مقامی طور پر ملنے والی اطلاعات کے مطابق متاثرہ خاتون نے مقامی تھانے سے رابطے کی کوشش کی تھی لیکن اس کی دادرسی نہیں کی گئی۔رورل سپرٹینڈنٹ آف پولیس آنند کمار کا کہناتھا کہ خاتون نے یہ واقعہ چھپایا اور کسی کو اس بارے میں نہیں بتایا تھا۔ بات اس وقت کھلی جب منگل کو یہ ویڈیو وائرل ہوئی۔