جمعرات‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2025 

امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ایران کا سب سے بڑا چھاپہ خانہ بند

datetime 4  اکتوبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(انٹرنیشنل ڈیسک )امریکا کی طرف سے ایران پر عاید کردہ اقتصادی پابندیوں کے نتیجے میں تمام شعبہ ہائے زندگی متاثر ہو رہے ہیں۔ایرانی ٹی وی کی ایک رپورٹ کے مطابق 30 سال سے تہران میں قائم بامشاد سبز پرنٹنگ پریس بھی امریکی پابندیوں کے نتیجے میں دیوالیہ ہوگیا ہے۔ غیرملکی کرنسی کی عدم دستیابی، کاغذ کی قلت اور دیگر ضروری سامان کی عدم فراہمی کی وجہ سے پرنٹنگ پریس نے اپنے سرگرمیاں محدود کردی ہیں۔بامشاد سبز پرینٹگ پریس ایران کے سب سے بڑے اور پرانے چھاپہ

خانوں میں ہوتا ہے۔ یہ پریس ایران میں سرکاری اسکولوں کو نصاب ، اخبارات اور دیگر بڑے پیمانے پر کتب چھاپتا رہا ہے۔اخباری رپورٹس کے مطابق بامشاد سبز پرنٹنگ پریس نے جن اخبارات اور دیگر اداروں کے ساتھ پرنٹنگ کے معاہدے کر رکھے ہیں انہیں ادارے کو درپیش مالی بحران کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔ پرنٹنگ پریس کی طرف سے کہا گیا ہے کہ ادارہ مالی مشکلات سے دوچار ہے۔ اس کے پاس پرنٹنگ کے لیے درکار کاغذ موجود نہیں، اس لیے پریس مزید طباعت اور اشاعت کا کام نہیں کرسکے گا۔

موضوعات:



کالم



بے ایمان لوگ


جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…