برسلز(انٹرنیشنل ڈیسک)شمالی اوقیانوس اتحاد کے سیکرٹری جنرل ینس سٹولٹنبرگ نے پڑوسی ملکوں کو خوف زدہ کرنے کی ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایک بیان میں نیٹو کے عہدیدار نے ایران کی طرف سے خطے کے عسکریت پسند گروپوں کی مدد کو
بھی باعث تشویش قرار دیا گیا۔سٹولٹنبرگ نے ایک بیان میں کہا کہ نیٹواور اس کے اتحادیوں کو خطے اور پڑوسی ملکوں کے حوالے سے ایرانی سرگرمیوں پر گہری تشویش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران خطے کے بعض ممالک کو عدم استحکام دوچار کرنے کیلیے وہاں پر سرگرم عسکریت پسندوں کی مدد کررہا ہے۔