ملتان (نیوز ڈیسک) پنجاب میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہے، اسی سلسلے میں ملتان میں بھی مختلف جائیداد منہدم کی گئیں، اس موقع پر پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کی جائیداد بھی زد میں آ گئی، ان کی جائیداد کو بھی منہدم کردیا گیا، ملتان کے علاقے دولت گیٹ میں آپریشن کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کے باہر بنا چوراہا بھی اکھاڑ دیا گیا۔
پنجاب میں جاری تجاوزات اور قبضہ مافیا کے خلاف آپریشن میں شدت آ گئی ہے، واضح رہے کہ ملتان کی ضلعی انتظامیہ نے شہر کے علاقوں خونی برج، دہلی گیٹ اور دولت گیٹ کے علاقے میں کارروائی کرتے ہوئے سینکڑوں تجاوزات ختم کر دیں۔ آپریشن کے دوران وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ڈیرے کے باہر بنا چوراہا بھی توڑ دیا گیا۔دوسری جانب پنجاب حکومت کے حکم پر صادق آباد میں بھی تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیا گیا‘ آپریشن غوثیہ چوک سے لیکر ریلوے چوک تک کیا گیا ۔تفصیل کے مطابق صادق آباد میں ناجائزتجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کر دیاگیا ہے سڑک کنارے موجود ٹھیلے اور پتھارے ختم کیے جا رہے ہیں پہلے روز آپریشن غوثیہ چوک ،سجاول پل، لکڑ منڈی ،آزادی چوک اور ریلوے چوک پر کیا گیا بلدیہ کی گاڑیوں نے ٹھیلے اور ریڑھیاں ہٹادی ،ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن چیف آفیسر رانا محمود اور لینڈ انسپکٹر رانا زاہد کی نگرانی میں کیاگیا ۔ اس موقع پر چیف آفیسر رانا محمود علی نے کہاکہ شہر کو کلین اور گرین بنانے کیلئے ہر ممکن کوشش کریں گے، شہر بھر سے ناجائز تجاوزات کاخاتمہ کیاجائے گا یہ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیاجائے گا۔