اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے شاہ سلیمان پاکستان سے ایسا کون سا کام کروانا چاہتے ہیں جسے کرنے سے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے انکار کر دیا تھا، معروف صحافی خوشنود علی خان نے کہا کہ جب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت تھی تو اس وقت سعودی عرب نے نواز شریف سے ایسی چیز مانگی تھی جو امریکی مفاد کے لیے بہتر ہے لیکن سابق وزیراعظم نواز شریف نے یہ چیز دینے سے انکار کر دیا تھا، معروف
صحافی نے کہا کہ اس کے بعد سعودی شاہی خاندان اور شریف خاندان میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہوگئیں۔ مگر جیسے ہی عمران خان اقتدار میں آئے ہیں سعودی عرب نے وہ امید عمران خان سے لگا لی ہے اور اسی چیز کے لیے تحریک انصاف کی حکومت سے مذاکرات کیے جا رہے ہیں۔ معروف صحافی نے کہا کہ پاکستان کا آگے کیا حال ہوتا ہے اس کا کچھ معلوم نہیں ہے، انہوں نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ سعودی آئیں گے اور ہمارا گوادر لے جائیں گے۔